ہومانٹرنیشنلچین کا سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کے متعلق قرار داد منظور...

چین کا سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کے متعلق قرار داد منظور نہ ہونے پر اظہار افسوس

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے کہا ہے کہ چین کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے متعلق مسودہ قرار داد سلامتی کونسل میں منظور نہ ہونے پر مایوسی اور افسوس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسودہ قرارداد، جسے روس نے پیش کیا تھا، میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی توثیق کی گئی ہے، تمام فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پرعسکری کارروائیاں روکیں، شہریوں اور بنیادی شہری ڈھانچے پر ہر قسم کے حملوں کی مذمت کریں اور تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سفارتی مذاکرات کے راستے پر واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ قرار داد کا مسودہ اصولوں پر مبنی اور متوازن ہے جس کا چین خیرمقدم اورحمایت کرتا ہے۔ہمیں مایوسی اور افسوس ہے کہ یہ مسودہ قرار داد منظور نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ نہیں ہونی چاہیے تھی، مشرق وسطیٰ کی تاریخ دنیا کو بار بار یہ بتاتی ہے کہ طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل فراہم نہیں کرتا ،مسلح تنازعات صرف نفرت بڑھاتے ہیں اور نئے بحرانوں کو جنم دیتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں