ہومانٹرنیشنلامریکی افواج کی جنوبی کوریا سے تھاڈ انٹرسیپٹر میزائل مشرق وسطیٰ...

امریکی افواج کی جنوبی کوریا سے تھاڈ انٹرسیپٹر میزائل مشرق وسطیٰ منتقل کرنے کی تیاری

سیئول (شِنہوا) جنوبی کوریا میں موجود امریکی افواج ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) بیٹری کے انٹرسیپٹر میزائلوں کو مشرق وسطیٰ منتقل کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

اخبار ڈونگ- اے ایلبو نے جنوبی کوریا کے ایک نامعلوم اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ تھاد انٹرسیپٹر میزائلوں کو شمالی گیونگ سانگ صوبے کی کاؤنٹی سیونگ جو سے منتقل کر کے دارالحکومت سیئول سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب میں واقع پیونگ تیک کے اوسان ایئر بیس پہنچا دیا گیا ہے۔

ایک اور اہلکار نے کہا کہ یہ جنوبی کوریا میں امریکی افواج (یو ایس ایف کے) کی جانب سے میزائلوں کو مشرق وسطیٰ میں دوبارہ نصب کرنے کی تیاریوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پینٹاگون جنوبی کوریا سے تھاڈ بیٹری کے کچھ حصے مشرق وسطیٰ منتقل کر رہا ہے جبکہ نام نہاد ‘انڈو-پیسفک’ خطے اور دیگر مقامات سے اپنے ‘پیٹریاٹ’ انٹرسیپٹرز کے ذخیرے سے بھی مدد لے رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں