جمعرات, جون 19, 2025
ہومChinaہانگ کانگ دنیا کی 3سب سے بہترین مسابقتی معیشتوں میں دوبارہ شامل...

ہانگ کانگ دنیا کی 3سب سے بہترین مسابقتی معیشتوں میں دوبارہ شامل ہوگیا، رپورٹ

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ نے عالمی مسابقت میں 2 درجے ترقی کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ میں قائم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار منیجمنٹ ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی عالمی مسابقتی ایئر بک 2025 میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ہانگ کانگ 2019 کے بعد پہلی مرتبہ دنیا کی 3 سب سے بہترین مسابقتی معیشتوں میں شامل ہوا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مسابقت میں ہانگ کانگ کے تیسرے نمبر پر آنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ  ایچ کے ایس اے آر حکومت کی پالیسیاں موثر ثابت ہو رہی ہیں۔

لی نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مسابقت میں خاطر خواہ بہتری ہوئی ہے اور اس نے 7.7 نمبروں کے اضافے سے مجموعی طور پر 99.2 نمبر حاصل کئے جو کہ 10 بہترین معیشتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

لی نے کہا کہ حکومت کی صلاحیت کے لحاظ سے ہانگ کانگ عالمی طور پر دوسرے نمبر پر رہا جو کہ حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ شہر کے عالمی معیار کے حامل کاروباری ماحول کی تصدیق کرتی ہے اور ہانگ کانگ کی مسابقت کے بارے میں کاروباری رہنماؤں کی مثبت رائے کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ قانون کی حکمرانی، آسان اور کم شرح ٹیکس کا نظام اور سرمایہ، معلومات، اشیاء اور افراد کی آزادانہ نقل و حرکت سمیت ہانگ کانگ کی سب سے بڑی طاقتیں کاروباری دنیا میں وسیع پیمانے پر تسلیم کی جاتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!