ہومانٹرنیشنلجاپانی وزیراعظم کی خطرناک پالیسیوں کے خلاف ٹوکیو میں ہزاروں افراد کا...

جاپانی وزیراعظم کی خطرناک پالیسیوں کے خلاف ٹوکیو میں ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

ٹوکیو (شِنہوا) میزائلوں کی تنصیب اور مہلک ہتھیاروں کی برآمد کو آسان بنانے سمیت جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کی حکومت کی خطرناک پالیسیوں کے خلاف تقریباً 10 ہزار افراد نے وسطی ٹوکیو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سرد موسم کے باوجود جاپان کی قومی ڈائٹ بلڈنگ کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین نے مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر "جنگ کی مخالفت کرو” اور "آئین کی پامالی بند کرو” کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے یک زبان ہو کر جاپانی آئین کا آرٹیکل 9 بلند آواز میں پڑھا اور ملک کے امن پسند اصولوں کے لئے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

منتظمین نے بتایا کہ تقریباً 8 ہزار افراد نے ذاتی طور پر اور تقریباً ایک ہزار افراد نے مظاہرے میں آن لائن شرکت کی۔

جاپانی کمیونسٹ پارٹی کے پالیسی سربراہ تاکو یامازوئی نے مظاہرے کے مقام پر شِنہوا کو بتایا کہ ایسے وقت میں جب امریکہ بالادستی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جاپان نے اپنے اقدامات کو واشنگٹن کے اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا انتخاب کیا ہے جبکہ جاپان عسکری توسیع پسندی کی پالیسیوں کو بھی آگے بڑھا رہا ہے۔یہ طرزعمل امن واستحکام کو برقرار رکھنے کے مقصد کے خلاف ہے۔

سابقہ مظاہروں کے مقابلے میں اس ریلی میں نوجوان شرکاء کی تعداد زیادہ تھی۔ ایک خاتون آیا یاسوئی نے جاپان کی وزارت دفاع کی جانب سے کوماموتو پریفیکچر میں حال ہی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل لانچرز کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں یہ ایک انتہائی خطرناک صورت حال ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں