ہومتازہ ترینٹی ٹونٹی ورلڈکپ، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں کئی...

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں کئی ریکارڈ بن گئے

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شاندار مقابلہ ہوا، میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 499رنز بنائے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے، بھارت نے 253رنز بنائے جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ناک آؤٹ میچ میں سب سے زیادہ رنز تھے جبکہ انگلینڈ کے 246رنز اس فہرست میں دوسرے نمبر رہے، اس سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آٹ میچ میں 200سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا، میچ میں انگلینڈ کے جیکب بیتھل نے 105رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے، بھارت کی طرف سے سنجو سیمسن نے 89رنز بنائے جو کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچ میں سب سے بڑی اننگز تھی۔

دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 73چوکے اور 34چھکے لگائے، اس سے قبل کسی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کسی میچ میں اتنے چوکے اور چھکے نہیں لگے، انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو سات چھکے لگے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بولر کو لگنے والے سب سے زیادہ چھکوں کے برابر ہیں، اس سے قبل سٹورٹ براڈ کو 2007اور زیویئر ڈوہرٹی کو 2012میں سات چھکے پڑ چکے ہیں۔

بھارتی ٹیم چوتھی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، اس نے سری لنکا، پاکستان اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا جو تین تین مرتبہ فائنل کھیل چکے ہیں، یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ جب دفاعی چیمپئن ٹیم نے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، اس سے قبل پاکستان 2007، 2009اور سری لنکا 2012 ، 2014لگاتار دو مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں