ہومتازہ ترینرونالڈو کے سعودی عرب چھوڑنے کی خبریں، میڈیا کی ملک میں موجودگی...

رونالڈو کے سعودی عرب چھوڑنے کی خبریں، میڈیا کی ملک میں موجودگی کی تصدیق

پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی عرب چھوڑنے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

مختلف میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ رونالڈو کا 81ملین ڈالر کا ذاتی طیارہ پیر کی شام ریاض سے میڈرڈ کیلئے روانہ ہو گیا تھا، رپورٹس اس وقت سامنے آئیں جب ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ایرانی ڈرون حملے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی خبریں آئی تھیں تاہم پریس ایسوسی ایشن سمیت چند میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو ابھی سعودی عرب میں ہی موجود ہیں، اگرچہ انکے طیارے کی یورپ روانگی کی تصدیق ہوئی ہے مگر یہ واضح نہیں ہے کہ رونالڈو یا انکا خاندان اس میں سوار تھا، یہ صورتحال اسوقت سامنے آئی ہے جب ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے خطے میں کئی میچز معطل کردئیے ہیں جن میں النصر کا اے ایف سی کوارٹر فائنل بھی شامل تھا جو دبئی میں ہونا تھا۔

فی الحال سعودی پرو لیگ کے میچز جمعرات سے ہفتے تک شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور النصر کا نیوم کیخلاف میچ ہفتے کو ریاض میں ہونے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں