ہومتازہ ترینملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2لاکھ 87ہزار 49 تک پہنچ گئی

ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2لاکھ 87ہزار 49 تک پہنچ گئی

ملک بھر میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2لاکھ 87ہزار 49 تک پہنچ گئی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026میں 3ہزار 444نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، نئی رجسٹرڈ 82 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی شراکت داری کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے افراد نے نئی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مائننگ، ٹریڈنگ اور آئی ٹی سیکٹرز میں کمپنیاں رجسٹرڈ کروائی ہیں۔

حکام کے مطابق فروری 2026ء کے دوران پنجاب میں 1ہزار 696، اسلام آباد میں 656 اور سندھ میں 555 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

بیان کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں 723نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ٹریڈنگ میں 531، سروسز میں 434 اور رئیل اسٹیٹ میں 323 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں