ہومانٹرٹینمنٹمیری صحت کے حوالے سے کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں، بھارتی کامیڈین

میری صحت کے حوالے سے کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں، بھارتی کامیڈین

بھارت کے نامور کامیڈین ذاکر خان نے سوشل میڈیا پر انکی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے سٹیج سے طویل وقفہ لینے کی وجہ بھی بتادی۔

38سالہ مشہور سٹینڈ اپ کامیڈین نے ایک تقریب کے دوران تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکی صحت کے حوالے سے کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے، صحت تھوڑی ہی خراب ہے بہت زیادہ نہیں۔

ذاکر خان نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے جو انٹرنیٹ پر پڑھا ہے وہ سب جھوٹ ہے کہ میں سٹیج20 پر ہوں، ایسی کوئی بات نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کامیڈی سے لمبے بریک کی کہانی دوستو یہ ہے کہ پچھلے 6سال سے میرے پاس لکھنے کا بہت کام آ گیا تھا جو میں اس حساب سے کر نہیں پا رہا تھا، انٹرنیٹ پر لکھنے والے بھی گھٹیا ہیں وہ لکھ رہے ہیں کہ قریبی خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے تو میری فیملی تو ہر وقت میرے ساتھ رہتی ہے ہم بھی حیران کہ کس فیملی نے بتادیاہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں