ہومانٹرنیشنلفضائی حملوں کے ذریعے رجیم چینج پر یقین نہیں رکھتے، برطانوی وزیراعظم

فضائی حملوں کے ذریعے رجیم چینج پر یقین نہیں رکھتے، برطانوی وزیراعظم

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ کسی ملک پر فضائی حملوں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی (رجیم چینج) کے نظریہ پر یقین نہیں رکھتا، اسی وجہ سے ایران کیخلاف جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں براہ راست حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرتی جس میں فضائی حملوں کے ذریعے کسی ملک کی حکومت گرانے کی کوشش کی جائے، تاریخ کے تجربات ثابت کرتے ہیں کہ اس نوعیت کے فیصلوں سے پہلے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ برطانیہ کی کسی بھی کارروائی کیلئے واضح قانونی جواز موجود ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ برطانوی فوجیوں کو کسی فوجی کارروائی میں اسوقت تک شامل نہیں کرینگے جب تک انہیں یقین نہ ہو کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے تاہم برطانوی حکومت نے امریکا کی درخواست پر اپنے فوجی اڈوں کو دفاعی کارروائیوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی افواج کو برطانوی اڈوں سے ایران کے میزائل مقامات کیخلاف دفاعی نوعیت کی کارروائیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں