پیر, فروری 9, 2026
ہومتازہ ترینچین میں بہار میلے کے سفری رش کا آغاز، ریکارڈ تعداد میں...

چین میں بہار میلے کے سفری رش کا آغاز، ریکارڈ تعداد میں سفر متوقع

بیجنگ (شِنہوا) چین میں پیر کے روز آبادی کی سب سے بڑی سالانہ نقل مکانی کا آغاز ہو گیا جو 2026 کے بہار میلے، جسے نیا چینی سال بھی کہا جاتا ہے، سے 15 دن قبل شروع ہوئی۔

اس سال کے سفری رش کے دوران مجموعی طور پر 9.5 ارب سفری دوروں کی توقع کی جا رہی ہے جو ایک تاریخی ریکارڈ ہوگا۔ یہ سفری سلسہ 13 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

ان میں سے تقریباً 80 فیصد سفر سڑکوں کے ذریعے کیا جائے گا جو سفر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

تخمینہ ہے کہ ملک کی ریلوے سروس کے ذریعے 54 کروڑ سفری دورے ہوں گے جبکہ سول ایوی ایشن کے شعبے میں 9 کروڑ 50 لاکھ سفری دوروں کی توقع ہے۔ اس سال ریل اور ہوائی سفر کی مجموعی تعداد اور زیادہ سے زیادہ یومیہ رش دونوں ہی تاریخی ریکارڈ سے بڑھنے کی توقع ہے۔

چین میں 40 دن پر مشتمل اس سفری دورانیے میں کروڑوں افراد اپنے خاندانوں سے ملاقات کی خاطر اپنے آبائی گھروں کو لوٹنے کے لئے سفر کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!