منگل, جنوری 27, 2026
ہومبیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچینی وزیرِ خارجہ کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات،...

چینی وزیرِ خارجہ کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے پیر کے روز بیجنگ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ سے بات چیت کی۔

وانگ یی نے کہا کہ او آئی سی اسلامی دنیا کی سب سے بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے۔ چین نے ہمیشہ اسلامی ممالک اور او آئی سی کے ساتھ تعلقات کو سٹریٹجک اہمیت دی ہے اور وہ سنکیانگ اور تائیوان کے معاملات پر چین کی بھرپور حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ اور دنیا کو دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف لوٹنے سے روکنے کے لئے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

وانگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اعلیٰ معیار پر توجہ دینی چاہیے، علاقائی تنازعات کے سیاسی حل کو فروغ دینا چاہیے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنا چاہیے۔

انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کریں، اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھیں اور ایک زیادہ منصفانہ عالمی نظم و نسق کے نظام کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے کہا کہ او آئی سی ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے، سنکیانگ میں ہونے والی نمایاں ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتی ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے شراکت داری کو گہرا کرنے اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی او آئی سی کی خواہش کا اظہار کیا۔

حسین ابراہیم نے مسئلہ فلسطین کے جامع، دیرپا اور منصفانہ حل کے لئے چین کی فعال کوششوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ چین اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!