پیر, جون 23, 2025
ہومLatestعمران خان کے پولی گرافک ،فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کی درخواست مسترد

عمران خان کے پولی گرافک ،فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کی درخواست مسترد

لاہور: اے ٹی سی لاہور نے پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک و فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست مسترد کردی۔ بدھ کو اے ٹی سی جج منظر علی گل نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہائوس حملے سمیت 12 مقدمات میں تفتیش کے تحت پولی گرافک و فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی تھی جس کا مقصد شواہد کی تصدیق اور تفتیش میں مزید پیش رفت حاصل کرنا تھا۔

پولیس کو دو بار ملزم کے ٹیسٹ کرانے کا موقع دیا گیا، مگر وہ ملزم کے مطلوبہ ٹیسٹ کرانے میں ناکام رہی۔عدالت نے کہا کہ ملزم کی جانب سے دونوں بار انکار کے بعد اب تیسرا موقع دینا محض وقت کا ضیاع ہوگا، لہٰذا درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!