جمعہ, جولائی 4, 2025
ہومLatestاکیلے اکیلے سب کر کے دیکھ لیا، بات نہیں بنی، قوم کیلئے...

اکیلے اکیلے سب کر کے دیکھ لیا، بات نہیں بنی، قوم کیلئے جو بہتر ہے ادارے اس کے ساتھ ہوں گے، پرویز الٰہی

گجرات: صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی نے کہاہے کہ اکیلے اکیلے سب کچھ کر کے دیکھ لیا، بات نہیں بنی، قوم کیلئے جو بہتر ہے ادارے اس کے ساتھ ہوں گے۔گجرات میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ بھارت کا دلیری سے مقابلہ کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، بھارت شکست کا تاثر ختم کرنے کیلئے نیا ایڈونچر کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ اسرائیلی دہشت گردی کا دلیری سے مقابلہ کرے، قائد اعظم کے بعد پاکستان میں بانی پی ٹی آئی جیسا مقبول لیڈر پیدا نہیں ہوا،قوم کیلئے جو بہتر ہے ادارے بھی اس کے ساتھ ہوں گے، اکیلے اکیلے سب کچھ کر کے دیکھ لیا ہے لیکن بات نہیں بنی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!