منگل, جنوری 13, 2026
ہومتازہ ترینلاطینی امریکہ کے ممالک کو تعاون کے شراکت دار خود منتخب کرنے...

لاطینی امریکہ کے ممالک کو تعاون کے شراکت دار خود منتخب کرنے کا پورا حق حاصل ہے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ لاطینی امریکہ کے تمام ممالک خودمختار اور آزاد ہیں اور انہیں تعاون کے اپنے شراکت دار آزادانہ طور پر خود منتخب کرنے کا پوراحق حاصل ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں اس سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے پوچھا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کمپنیوں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور روس امریکی کنٹرول کے تحت ہی وینزویلا سے خام تیل خرید سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چاہے صورتحال کتنی ہی کیوں نہ بدل جائے، چین وینزویلا سمیت لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!