سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے آئین اور غریب سے محبت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 ترمیم والے اللہ سے معافی مانگیں، افواج اور ادارے ضروری، انصاف کے بغیر نظام ناکام ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بیک ڈور کے راستے آپ کو نہیں بتا سکتے، زیادہ تفصیل میں نہیں جاتا ہم نے تحریکیں چلانی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک ملک بچانے کیلئے نکلی ہے، آئین پاکستان اور غریب سے محبت کی جائے، 26ویں ترمیم والے اللہ سے معافی مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ملک افواج اور جاسوسی اداروں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ہے، تاہم ناانصافی سے ملک نہیں چلے گا، آئیں مل کر جمہوری پاکستان کی تشکیل نو کریں۔


