اتوار, جنوری 11, 2026
ہومانٹرنیشنلیورپی ممالک کا خواتین و بچوں کی ڈیپ فیک روکنے کیلئے ایلون...

یورپی ممالک کا خواتین و بچوں کی ڈیپ فیک روکنے کیلئے ایلون مسک کا اقدام ناکافی قرار

یورپی ممالک نے خواتین و بچوں کی ڈیپ فیک روکنے کیلئے ایلون مسک کے اقدام کو ناکافی قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے خواتین، بچوں کی ڈیپ فیک سے نامناسب تصاویر بنائے جانے پر شدید تنقید کے بعد امیج بنانے، ایڈیٹنگ کے فیچر کو محدود کرتے ہوئے غیر ادا شدہ (فری) صارفین کیلئے بند کر دیا تام برطانوی وزیر کیئر اسٹارمر نے اقدام کو متاثرین کیلئے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلے کا حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایک ایسے اے آئی فیچر کو جو غیر قانونی تصاویر بنانے کی اجازت دیتا ہے ایک پریمیم سروس میں تبدیل کر رہا ہے، یہ خواتین سے نفرت اور جنسی تشدد کے متاثرین کی توہین ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کے انتظامی ادارے نے کہا ہے کہ وہ حالیہ تبدیلیوں کا نوٹس لے رہے ہیں، تاہم یورپی یونین کے ڈیجیٹل امور کے ترجمان تھامس ریگنیئر نے واضح کیا کہ یہ بنیادی مسئلے کا حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہے سبسکرپشن ادا شدہ ہو یا مفت ہم ایسی تصاویر نہیں دیکھنا چاہتے، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ پلیٹ فارمز اپنے سسٹمز کو اس طرح ڈیزائن کریں کہ غیر مہذب مواد کی تخلیق ممکن ہی نہ ہو۔

یورپی کمیشن نے تنازع کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو ہدایت دی ہے کہ وہ گروک سے متعلق تمام اندرونی دستاویزات اور ڈیٹا کو 2026 ء کے اختتام تک محفوظ رکھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!