امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر پرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا اور انہیں قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کیلئے تیار ہے اور مظاہرین کو بچانے کیلئے آئیگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا مکمل طور پر تیار ہے اور فوری کارروائی کر سکتا ہے، اگر ایرانی حکام نے مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال کیا تو امریکا خاموش نہیں رہے گا۔


