بدھ, جنوری 7, 2026
ہومانٹرنیشنلمنشیات کی سمگلنگ کے خلاف تعاون پر امریکہ کے ساتھ مکالمے کے...

منشیات کی سمگلنگ کے خلاف تعاون پر امریکہ کے ساتھ مکالمے کے لئے تیار ہیں،وینزویلن صدر

کاراکس(شِنہوا)وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ اگر واشنگٹن منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کسی معاہدے پر سنجیدہ مذاکرات چاہتا ہے تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔

ٹیلی وژن نشریات میں مادورو نے کہا کہ بہت سے لوگ، حتیٰ کہ خود امریکہ کے اندر بھی لوگ وینزویلا میں منشیات کی تیاری کے بیانیے پر یقین نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا اور امریکہ دونوں کو حقائق کی بنیاد پر سنجیدہ مکالمہ کرنا چاہیے۔

مادورو نے مزید کہا کہ اگر امریکہ کو وینزویلا کا تیل درکار ہو تو وینزویلا کسی بھی وقت امریکی تیل کمپنی شیورون کی سرمایہ کاری کی صورت میں امریکی سرمایہ کاری قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔

وینزویلا کی نائب صدر اور وزیر پٹرولیم ڈیلسے روڈریگز نے دسمبر 2025 میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی کہ شیورون کا خام تیل لے جانے والا آئل ٹینکر قانونی طور پر وینزویلا سے امریکہ روانہ ہوا تھا۔

حالیہ مہینوں میں امریکہ نے کیریبین خصوصاً وینزویلا کی ساحل کے قریب نمایاں فوجی موجودگی برقرار رکھی ہے جسے بظاہر "منشیات کی سمگلنگ کے خلاف جنگ” قرار دیا جاتا ہے تاہم وینزویلا نے اس دعوے کو اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک پوشیدہ کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

امریکی افواج نے کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل میں تقریباً 30 نام نہاد "منشیات سمگلنگ کے جہاز” ڈبوئے ہیں جن کے نتیجے میں 100 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!