بدھ, جنوری 7, 2026
ہومتازہ ترینچین میں تبادلہ پروگرام کے باعث اشیائے صرف کی فروخت 26 کھرب...

چین میں تبادلہ پروگرام کے باعث اشیائے صرف کی فروخت 26 کھرب یوآن تک پہنچ گئی

بیجنگ(شِنہوا)چین میں تبادلہ پروگرام کے تحت گزشتہ سال اشیائے صرف کی فروخت 26 کھرب یوآن (تقریباً 369.9 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی، جس سے 36 کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

چین کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق خاص طور پر 2025 میں اس پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں، 12 کروڑ 90 لاکھ گھریلو آلات، 9 کروڑ 10 لاکھ ڈیجیٹل مصنوعات، 12 کروڑ گھر کی سجاوٹ، کچن اور باتھ روم کی اشیاء اور ایک کروڑ 25 لاکھ الیکٹرک بائیکس خریدے گئے۔

وزارت کے مطابق 2025 کے پہلے 11 ماہ میں اشیائے صرف کی ریٹیل فروخت سالانہ بنیاد پر 4 فیصد بڑھی، جس میں تبادلہ پروگرام کا حصہ ایک فیصد سے زیادہ رہا۔

یہ اقدام صنعتی اپ گریڈنگ اور ماحول دوست تبدیلی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ گاڑیوں کے تبادلے میں نئی توانائی والی گاڑیاں تقریباً 60 فیصد رہیں، جس سے نئی توانائی والی مسافر گاڑیوں کا ریٹیل مارکیٹ شیئر 9 ماہ تک مسلسل 50 فیصد سے اوپر رہا۔

2025 میں ناکارہ گاڑیوں کی ری سائیکلنگ کا حجم سالانہ بنیاد پر 24.5 فیصد بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 96 لاکھ ٹن فولاد اور 13 لاکھ ٹن غیر آہنی دھاتوں کی ری سائیکلنگ ممکن ہوئی جبکہ کاربن کے اخراج میں تقریباً 2 کروڑ 45 لاکھ ٹن کمی واقع ہوئی۔

وزارت نے کہا کہ پروگرام کے آغاز سے ستمبر 2024 کے بعد 48 کروڑسے زیادہ سبسڈیز براہ راست چینی صارفین کو جاری کی گئی ہیں جس سے ماحول دوست، کم کاربن اور سمارٹ مصنوعات ان کی روزمرہ زندگی میں آئیں۔

چینی حکام نے گزشتہ ماہ کے آخر میں اعلان کیا کہ صارفین کی اشیاء کے لیے ٹریڈ اِن سبسڈی پروگرام 2026 میں دوبارہ شروع کیا جائے گا، تاکہ کھپت کو فروغ دینے کی وسیع کوششوں کا حصہ بنایا جا سکے۔ اس سال کے پروگرام کی مدد کے لیے 62.5 ارب یوآن کے الٹرا لانگ اسپیشل ٹریژری بانڈ فنڈز پہلے سے مختص کیے گئے ہیں۔

حال ہی میں ہونے والی سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کے مطابق، اس سال گھریلو طلب میں اضافہ چین کی بڑی معاشی ترجیحات میں شامل ہوگا، اور اس کے لیے کھپت بڑھانے مہمات اور شہری و دیہی رہائشیوں کی آمدنی بڑھانے کے منصوبے بھی تیار کیے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!