جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومتازہ ترین کرغزستان میں چین کے تعاون سے کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے...

 کرغزستان میں چین کے تعاون سے کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں چین کے تعاون سے تعمیر شدہ کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے والا پلانٹ ہفتے کے روز فعال کر دیا گیاہے۔ یہ منصوبہ ٹھوس کچرے کو ری سائیکل کر کے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرغز صدر سادیر جاپاروف نے کہا کہ یہ فیکٹری کچرے کی پروسیسنگ کے مسئلے کے حل میں مدد دے گی، بجلی پیدا کرے گی اور روزگار کے نئے مواقع لائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے دارالحکومت کی ماحولیاتی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کے لئے بجلی کی فراہمی میں بھی اضافہ ہوگا۔

پلانٹ کی تعمیر اور آپریشن کے لئے سرمایہ کاری چین کی کمپنی ہونان جون شِن انوائرنمنٹل پروٹیکشن کمپنی لمیٹڈ نے کی ہے۔ کمپنی کے چیئرمین دائی داؤگوؤ نے کہا کہ کمپنی اس منصوبے کو محفوظ، مستحکم اور ماحول دوست انداز میں چلانے کے لئے پُرعزم ہے اور اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی تاکہ ترقی کے ثمرات مقامی آبادی تک پہنچ سکیں۔

منصوبے کی تعمیر اگست 2024 میں شروع ہوئی تھی۔ پلانٹ کی مجموعی ڈیزائن شدہ صلاحیت یومیہ تین ہزار ٹن کچرا پروسیس کرنے کی ہے تاہم ابتدائی مرحلے میں یہ یومیہ ایک ہزار ٹن کچرا پروسیس کرے گا۔ منصوبے سے سالانہ تقریباً 14 کروڑ 60 لاکھ کلو واٹ آور بجلی پیدا ہونے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ تقریباً ایک لاکھ ٹن کمی کی توقع ہے۔

تقریب میں دونوں ممالک سے 200 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

بشکیک سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

بشکیک میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کےپلانٹ کا افتتاح

منصوبہ چین کے تعاون اور سرمایہ کاری سے مکمل کیا گیا

ٹھوس کچرے کو ری سائیکل کر کے بجلی پیدا کی جائے گی

پلانٹ کوڑا کرکٹ کے مسئلے کے حل میں مدد فراہم کرے گا

منصوبے سے مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

جمہویہ کرغز کے صدر سادیر جاپاروف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

منصوبہ ماحولیاتی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا

ابتدائی مرحلے میں یومیہ ایک ہزار ٹن کچرا پروسیس کیا جائے گا

منصوبے سےسالانہ 14 کروڑ 60 لاکھ کلو واٹ آور بجلی پیدا ہو گی

کاربن اخراج میں سالانہ تقریباً ایک لاکھ ٹن کی ممکنہ طور پر کمی آئے گی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!