پیر, دسمبر 29, 2025
ہومتازہ ترینسنکیانگ میں تاریم آئل فیلڈ کی شمسی توانائی کی پیداوار 2 ارب...

سنکیانگ میں تاریم آئل فیلڈ کی شمسی توانائی کی پیداوار 2 ارب کلو واٹ آور سے تجاوز کر گئی

ارمچی(شِنہوا)چین میں خشکی پر تیل و گیس کے بڑے پیداواری فیلڈ، پٹرو چائنہ تاریم آئل فیلڈ میں اتوار تک شمسی توانائی کی سالانہ پیداوار 2 ارب کلوواٹ آور سے تجاوز کر گئی۔

اب تک تاریم آئل فیلڈ نے شمسی بجلی کے پانچ مرکزی منصوبے مکمل کر لئے ہیں جن کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 26 لاکھ کلو واٹ ہے، اس کے علاوہ پیداواری سٹیشنوں اور انفرادی تیل و گیس کنوؤں پر 239 تقسیم شدہ فوٹو وولٹک منصوبے بھی مکمل کئے گئے ہیں جن کی مجموعی صلاحیت 63 ہزار کلو واٹ ہے۔

تاریم آئل فیلڈ کے محکمہ نئی توانائی کے سربراہ لیانگ یو لے نے کہا کہ 2024 میں قومی گھریلو بجلی کی کھپت کی بنیاد پر یہاں پیدا ہونے والی 2 ارب کلو واٹ آور ماحول دوست بجلی سے 18 لاکھ سے زائد افراد کی سالانہ بجلی کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں۔ یہ تقریباً 6 لاکھ ٹن معیاری کوئلے کے متبادل کے برابر ہے اور اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 10 لاکھ 70 ہزار ٹن کمی ہوتی ہے۔

لیانگ نے وضاحت کی کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کا تقریباً 8 فیصد تیل اور گیس کی پیداوار کے لئے مقامی طور پر استعمال ہوتا ہے جبکہ باقی 92 فیصد کو بیرونی گرڈ میں منتقل کیا جاتا ہے جس سے آئل فیلڈ کی اپنی توانائی کی کھپت اور اخراج میں کمی آتی ہے اور گھریلو صارفین کو بھی بجلی فراہم ہوتی ہے۔

شمسی اور ہوا کی توانائی کے وسائل سے مالا مال سنکیانگ نے گزشتہ چند سالوں میں نئی توانائی کے شعبے کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!