پیر, دسمبر 29, 2025
ہومانٹرنیشنلچین کے تعاون سے سٹریٹ لائٹنگ منصوبے نے برونڈی کے اقتصادی دارالحکومت...

چین کے تعاون سے سٹریٹ لائٹنگ منصوبے نے برونڈی کے اقتصادی دارالحکومت کو روشن کر دیا

بوجمبورا(شِنہوا)برونڈی کے اقتصادی دارالحکومت بوجمبورا میں چین کے تعاون سے شمسی توانائی پر مبنی سٹریٹ لائٹنگ منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے، جو صاف توانائی کے فروغ، توانائی کی بچت اور پائیدار ترقی کے لئے افریقی ملک کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

یہ منصوبہ بوجمبورا کے موکازا ضلع میں ماؤ زے دونگ بلیوارڈ پر مکمل کیا گیا ہے۔ چین کے صوبے سیچھوان کے تعاون سے اس بلیوارڈ کو شمسی توانائی سے چلنے والی 101 سٹریٹ لائٹس سے آراستہ کیا گیا ہے جو قدرتی روشنی کی سطح کے مطابق خودکار طور پر روشن اور بند ہوتی ہیں۔

منصوبے کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران برونڈی کی حکومت نے چین کی حمایت پر گہرے تشکر کا اظہار کیا۔

برونڈی کی وزارت توانائی و معدنیات، صنعت، تجارت اور سیاحت کے مستقل سیکرٹری مارٹن ندائیزیے نے کہا کہ یہ جدید اور پائیدار بنیادی ڈھانچہ ہمارے تجارتی دارالحکومت (بوجمبورا) کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

برونڈی کے ایک "تزویراتی اور وفادار شراکت دار” کے طور پر چین کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فراخدلانہ حمایت ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کے بہترین تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

ماؤ زے دونگ بلیوارڈ 1.2 کلومیٹر طویل ہے اور اسے 1978 میں بوجمبورا سٹی کونسل کی جانب سے افریقہ کی آزادی کی تحریکوں میں ماؤ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے اور چین۔برونڈی دوستی کو یادگار بنانے کے لئے یہ نام دیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!