منگل, دسمبر 30, 2025
ہومانٹرنیشنللندن، بنگلہ دیشی سفارتخانے کے باہر ہندئوں کا مظاہرہ سکھوں نے ناکام...

لندن، بنگلہ دیشی سفارتخانے کے باہر ہندئوں کا مظاہرہ سکھوں نے ناکام بنا دیا

لندن میں بنگلہ دیشی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے کو سکھوں نے ناکام بنادیا۔

سفارتخانے کے سامنے اسوقت شدید کشیدگی پیدا ہو گئی جب بھارتی ہندو مظاہرین اور خالصتان کے حامی سکھ آمنے سامنے آ گئے اور صورتحال اس قدر بگڑی کہ دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں جس پر برطانوی پولیس کو فوری مداخلت کرنا پڑی۔

بھارتی ہندو مظاہرین بنگلہ دیش میں ایک ہندو شہری کے قتل کیخلاف احتجاج کیلئے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے تھے تاہم مظاہرہ اسوقت ناکام ہو گیا جب خالصتانی سکھ بنگلہ دیش کی حمایت میں خالصتان کے پرچم لہراتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق خالصتانی سکھوں اور بھارتی ہندو مظاہرین کے درمیان شدید نعرے بازی اور ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد برطانوی پولیس نے دونوں گروپوں کو الگ کر کے صورتحال پر قابو پالیا۔

پولیس نے بنگلہ دیشی سفارتخانے کے گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، اس دوران خالصتانی سکھوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!