پیر, دسمبر 29, 2025
ہومانٹرنیشنلسربیا کے صدر نے بلغراد کے نئے ساوا پل منصوبے میں چینی...

سربیا کے صدر نے بلغراد کے نئے ساوا پل منصوبے میں چینی شراکت اہم قرار دے دی

بلغراد(شِنہوا)سربیا کے صدر الیکزینڈر ووچک نے نئے ساوا پل کی تعمیر کے مقام کا دورہ کیا اور اس منصوبے کو ملک کی ترقی کی علامت قرار دیتے ہوئے بلغراد کی بنیادی شہری سہولتوں کی ترقی میں چین کی شراکت کے اہم کردار پر زور دیا۔

سربیا میں چینی سفیر لی منگ کے ہمراہ صدر ووچک نے منصوبے کی مرکزی ٹھیکیدار کمپنی پاور چائنہ کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔

ووچک نے کہا کہ میں چینی اور سربیا کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو محنت، لگن اور شوق کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت بلغراد میں تیز رفتار تعمیراتی کام کو برقرار رکھنے کے لئے اہم رہی ہے۔

منصوبے کی تفصیلات کے مطابق اسٹیل کے بڑے حصے چین میں تیار کئے گئے اور چینی انجینئرنگ مہارت سے دریا کے ذریعے بلغراد پہنچائے گئے۔

نیا ساوا پل 420 میٹر لمبا، 6 ستونوں پر مشتمل اور 38 میٹر چوڑا ہوگا جبکہ پیدل چلنے کی مخصوص جگہوں پر یہ 42 میٹر چوڑا ہو جائے گا۔ پل کے وسط میں دو طرفہ ٹرام ریل ٹریک ہوں گے اور دونوں اطراف میں ہر سمت کے لئے دو رویہ سڑک ٹریفک کے لئے مختص ہوگی۔

صدر ووچک نے اپنے دورے میں دہرایا کہ اس شراکت کا مقصد پل کو مارچ 2027 تک مکمل کرناہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!