بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ جاپان کے نئے دفاعی بجٹ منصوبے نے جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں کی عسکریت پسندی کو دوبارہ اختیار کرنے اور فوجی طاقت دوبارہ بڑھانےکے مکروہ عزائم بے نقاب کر دیئے ہیں۔
ترجمان لین جیان نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں جاپان کی طرف سے سال 2026 کے لئے 90 کھرب ین (تقریباً 58 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کے ریکارڈ دفاعی بجٹ منصوبے کی منظوری کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کی عسکری اور سکیورٹی اقدامات پر مسلسل تنقید کے باوجود جاپان نے اپنے اعمال پر غور کرنے اور احتیاط برتنے کے بجائے اپنے دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافے کا منصوبہ بنایا ہے۔


