اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومانٹرنیشنلعوامی جمہوریہ کوریا کے اعلیٰ رہنما کا میزائلوں کی پیداواری صلاحیت...

عوامی جمہوریہ کوریا کے اعلیٰ رہنما کا میزائلوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت پر زور

پیانگ یانگ(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے اعلیٰ رہنما کم جونگ اُن نے ملک کے بڑے اسلحہ ساز کاروباری اداروں کا دورہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ میزائلوں اور توپ خانے کی فورسز کی مستقبل کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مجموعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق کم، جو ورکرز پارٹی آف کوریا (ڈبلیو پی کے) کے جنرل سیکرٹری اور ڈی پی آر کے کے ریاستی امور کے صدر بھی ہیں، نے ترقیاتی نقطہ نظر سے 2026 کے لئے پیداواری منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ریاست کی میزائل اور توپ خانے کی فورسز کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے کے لئے متعلقہ پیداواری اداروں کی تکنیکی بنیادوں کو متوازن انداز میں مضبوط کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے اس کا م کے لئے درکار تکنیکی اور معاشی اہداف کی نشاندہی کی۔

انہوں نے بڑے اسلحہ ساز صنعتی اداروں کی جدت کے لئے مسودہ دستاویزات کی توثیق کی جنہیں ڈبلیو پی کے کی 9 ویں کانگریس میں پیش کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!