کرسمس کے موقع پر سیلفی سے انکار پر بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کیساتھ ایک فین نے بدتمیزی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے آل رانڈر کرکٹر ہاردک پانڈیا اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کیساتھ ایک ریسٹورنٹ کے باہر موجود تھے، ہارڈک نے سب سے پہلے ماہیکا کو آرام سے گاڑی میں بیٹھنے میں مدد دی اور پھر چند مداحوں کو اپنے ساتھ سیلفی لینے کی اجازت دی، مداحوں سے سیلفیاں لینے کے بعد جب ہاردک رخصت ہونے لگے، تو کچھ مداح مزید تصویروں کیلئے درخواستیں کرنے لگے اس دوران ہارڈک نے کہا تصویر لے لی ہے اور کتنی لینا چاہتے ہو؟ اسی دوران ایک فین نے کہا بھاڑ میں جائو، ہاردک نے کمنٹس پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔


