اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومتازہ ترینبنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم میں ہراسانی الزامات، تحقیقاتی کمیٹی کو رپورٹ...

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم میں ہراسانی الزامات، تحقیقاتی کمیٹی کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید مہلت

بنگلا دیش میں بھی خواتین کی قومی کرکٹ میں مبینہ بدانتظامی اور ہراسانی کے الزامات سامنے آئے ہیں جس کی تحقیقات کیلئے قائم 5 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے، کمیٹی کو ابتدائی طور پر 20 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنا تھی مگر مزید مشاورت اور شواہد کے جائزہ کے باعث مقررہ وقت میں توسیع کی گئی اور کمیٹی کو اب 31جنوری 2026 تک کی مہلت دی گئی ہے، اس سے قبل 2 دسمبر کو بھی بی سی بی نے سابق قومی کپتان جہاں آرا عالم کی درخواست پر ڈیڈلائن میں توسیع کی تھی تاکہ وہ اپنی تحریری شکایت جمع کروا سکیں۔

قانونی ٹیم کے مطابق کرکٹر نے 4 دسمبر کو باضابطہ بیان بورڈ کے پاس جمع کروا دیا تھا، انکوائری کمیٹی کے چیئرمین بنگلا دیش سپریم کورٹ کے اپیلیٹ ڈویژن کے سابق جج جسٹس طارق الحق ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!