اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومتازہ ترینایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 20 وکٹیں...

ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 20 وکٹیں گر گئیں

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 20وکٹیں گر گئیں۔

میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلنے والے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 152رنز بناکر آٹ ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر 35رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ عثمان خواجہ نے 29رنز بنائے۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی پہلی اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی کارکردگی نہیں دکھا سکی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آئوٹ ہوکرپویلین لوٹ گئی، انگلش ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے جبکہ گس ایٹکنسن نے 28رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے مائیکل نیسر نے 4 اور سکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنالئے اور اپنے مدمقابل کیخلاف 46رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!