ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شمالی علاقوں میں پارہ منفی ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، حکام کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 10، استور منفی 6، گوپس منفی 5، قلات منفی 4، کالام، گلگت، کوئٹہ اور دیر میں منفی 3سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
حکام کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔


