معروف اداکارہ صبا قمر اپنے کیریئر کے ایک منفرد مرحلے میں ہیں جہاں وہ بیک وقت کئی اہم پراجیکٹس اور کرداروں کا بوجھ سنبھال رہی ہیں، صبا قمر خود تسلیم کرتی ہیں کہ ایسے کردار انکی ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ ہاں یہ میری ذہنی صحت پر اثر ڈالتی ہیں، یہ کردار جذباتی طور پر بہت ڈیمانڈنگ ہوتے ہیں اور آسانی سے ختم نہیں کئے جا سکتے، ہر کردار اپنے ساتھ ایک تجربہ چھوڑ جاتا ہے، جیسے حقیقی زندگی کے تجربات، آپ اس سے سیکھتے ہیں، بالغ اور باشعور بنتے ہیں اور کچھ حصہ ہمیشہ آپ کیساتھ رہتا ہے، میرا کردار کیساتھ تعلق اس وقت شروع ہوتا ہے جب میں پہلی بار سکرپٹ دیکھتی ہوں، میں اسے صرف سکرپٹ کے طور پر نہیں دیکھتی، کردار کی روح کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں، وہ کیا محسوس کر رہی ہے، کیا چھپا رہی ہے، کون سے زخم اس کیساتھ ہیں، یہ حدود ہمیں متاثر کر سکتی ہیں لیکن تخلیقی طور پر محدود نہیں کرتیں، یہ ہمیں زیادہ سوچ سمجھ کر باریکی اور گہرائی کیساتھ اظہار کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ تجربے نے میری انسٹینکٹس کو بہتر کیا ہے اور میں اصل تعریف اور دکھاوا کرنیوالی تعریف میں فرق محسوس کر سکتی ہوں میں سیٹ پر ایگو کے بغیر کام کرتی ہوں۔


