بیجنگ(شِنہوا)چین کی بجلی پیدا کرنے کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت نومبر میں 3.79 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال سے 17.1 فیصد اضافہ ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے مطابق شمسی توانائی نے ترقی میں سبقت حاصل کی جس کی نصب شدہ صلاحیت سالانہ بنیاد پر 41.9 فیصد اضافے سے 1.16 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی جبکہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 22.4 فیصد بڑھ کر 60 کروڑ کلوواٹ ہو گئی۔
چین نے دنیا کا سب سے بڑا صاف توانائی پر مبنی بجلی کا نظام اور کاربن ٹریڈنگ مارکیٹ قائم کر لی ہے۔ 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ماحول دوست توانائی چین کی مجموعی بجلی کھپت کا ایک تہائی حصہ رہی۔
چین نے آئندہ پانچ برسوں میں ہمہ گیر ماحول دوست منتقلی کو تیز کرنے اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر کا عزم ظاہر کیا ہے۔
این ای اے کے سابقہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی کھپت، جو معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ سمجھی جاتی ہے، نومبر میں سالانہ بنیاد پر 6.2 فیصد بڑھ گئی۔


