وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کو پگڑی پہننے کی وجہ سے ہیلمٹ سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے، پگڑی کے سبب انہیں ہیلمٹ پہننے میں مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان وہ ملک اور پنجاب وہ صوبہ ہے جس نے واقعی اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج بنالیا ہے، حکومت کی کامیابی کا معیار اقلیتوں کا محفوظ ہونا ہے، اگر کوئی اقلیتوں کو نقصان پہنچائیگا یا انکا حق ماریگا تو ریاست پوری قوت سے ٹکرائے گی۔
انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور پنجاب بھر میں اقلیتوں کیلئے قبرستان کا مسئلہ حل کرنے کے فوری اقدامات کا حکم دیا۔


