جمعہ, دسمبر 26, 2025
ہومپاکستانلکی پولیس وسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک

لکی پولیس وسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر برکت اللہ عرف برکتی عرف ابوذر ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق مشترکہ کارروائی علاقہ وانڈہ امیر خان کے مضافات میں کی گئی جس میں عوامی امن کمیٹیوں کے رضاکاروں نے بھی حصہ لیا، ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں دہشتگردوں کیخلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نذیر خان کی قیادت میں سی ٹی ڈی سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز اور مقامی پولیس نے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کی، اس دوران دہشتگرد کمانڈر نے ساتھیوں سمیت پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس کو بھی جوابی فائرنگ کرنا پڑی اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہو جس کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈر موقع پر ہلاک ہوگیا، بعد ازاں سرچ آپریشن کے دوران اسکی لاش اور زیر استعمال اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف فرضی ناموں سے سرگرم دہشتگرد گروہوں کا سرغنہ اور سہولت کار تھا جو سی ٹی ڈی اورلکی پولیس کو دہشتگردی، پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں، قتل و اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت 10سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!