واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاطینی امریکہ میں منشیات کارٹیلز کے اہداف کے خلاف زمینی حملوں کے جلد آغاز کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے یہ بات فوج کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اب منشیات کارٹیلز کے اہداف کے خلاف "زمینی کارروائی” کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ میں 96 فیصد کمی آ چکی ہے۔
امریکی صدر نے کیریبین میں موجود طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر۔ فورڈ کے عملے کو بھی خصوصی مبارکباد دی۔


