بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے جمعرات کو ایک اجلاس منعقد کیا جس میں 2026 کے لئے پارٹی کے طرز عمل کو بہتر بنانے، دیانت داری کو مضبوط کرنے اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد سے متعلق امور پر غور اور منصوبہ بندی کی گئی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ 2025 میں شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط رہنمائی کے تحت تمام سطح پر نظم و ضبط کے معائنہ اور نگرانی کے اداروں نے پارٹی طرز عمل کی بہتری، دیانت داری کے فروغ اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کو مزید تیز کیا، بدعنوانی کے خلاف سخت موقف برقرار رکھا اور اس سلسلے میں نئی پیش رفت اور نتائج حاصل کئے گئے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ 2026 میں نظم و ضبط کے معائنہ اور نگرانی کے اداروں کو زیادہ بلند معیارات اور موثر اقدامات کے ساتھ پارٹی کی ہمہ گیر اور سخت خود انتظامی کو آگے بڑھانا ہوگا تاکہ 15 ویں 5 سالہ منصوبہ (2026-2030) کے دوران معاشی اور سماجی ترقی کے لئے مضبوط ضمانت فراہم کی جا سکے۔
اجلاس سے قبل شی نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں 2025 کے لئے سی پی سی کے مرکزی نظم و ضبط معائنہ کمیشن اور قومی کمیشن برائے نگرانی کے کام سے متعلق رپورٹس اور سی پی سی کے 20 ویں مرکزی نظم و ضبط معائنہ کمیشن کے پانچویں مکمل اجلاس کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔
یہ اجلاس 12 سے 14 جنوری 2026 تک منعقد ہوگا۔


