بدھ, دسمبر 24, 2025
ہومتازہ ترینگوانگ ڈونگ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی ہانگ کانگ میں داخلے کی سکیم...

گوانگ ڈونگ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی ہانگ کانگ میں داخلے کی سکیم باضابطہ طور پر نافذ

ہانگ کانگ(شِنہوا) گوانگ ڈونگ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے لئے ہانگ کانگ کی جنوبی سمت سفر کی سکیم باضابطہ طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔

اس سکیم کے تحت چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے سفر کی تصدیق شدہ بکنگ کے حامل منظور شدہ نجی کار مالکان ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل کے ژوہائی پورٹ کے ذریعے ہانگ کانگ کے شہری علاقے میں داخل ہو سکتے ہیں۔

اس سکیم کے پہلے مرحلے میں گوانگ ژو، ژوہائی، جیانگ من اور ژونگ شان کے شہر شامل ہیں اور 6 ماہ بعد اسے گوانگ ڈونگ صوبے کے دیگر شہروں تک توسیع دی جائے گی۔

گوانگ ڈونگ کی نجی گاڑیوں کے ہانگ کانگ کے شہری علاقے میں داخلے کے لئے درخواستیں 9 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کھولی گئیں۔ ابتدائی طور پر یومیہ 100 گاڑیوں کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے اور گوانگ ڈونگ کی ہر گاڑی ایک دورے میں زیادہ سے زیادہ 3 دن تک ہانگ کانگ میں قیام کر سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!