جمعرات, دسمبر 18, 2025
ہومتازہ ترینغیر ملکی بینک چینی کمپنیوں کے بیرون ملک کاروباری مواقع سے مستفید

غیر ملکی بینک چینی کمپنیوں کے بیرون ملک کاروباری مواقع سے مستفید

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی مالیاتی ضابطہ کار انتظامیہ کے بیجنگ برانچ نے کہا ہے کہ بیجنگ میں موجود غیر ملکی بینکوں نے چینی کمپنیوں کو بیرون ملک کاروبار کرنے میں تعاون فراہم کیا ہے اور چینی کمپنیوں کی ترقی کے فوائد سے استفادہ کیا ہے۔

2024 میں ان بینکوں نے 14ہزار 900 چینی کمپنیوں کے بیرون ملک کاروبار کے لئے مالی معاونت فراہم کی جس کی کل رقم 12.4 کھرب یوآن (تقریباً 175.54 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچی۔

فی الحال 17 ممالک اور خطوں کے 48 غیر ملکی بینکوں نے بیجنگ میں اپنی شاخیں قائم کی ہوئی ہیں۔

قومی مالیاتی ضابطہ کار انتظامیہ کے بیجنگ برانچ نے کہا کہ یہ شہر مالی اصلاحات کے لئے ایک تجرباتی مرکز کے طور پر کام جاری رکھے گا اور غیر ملکی بینکوں کی مقامی اور خصوصی ترقی کی حمایت کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!