نیو یارک(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ این ویڈیا کو اپنے ایچ 200 مصنوعی ذہانت (اے آئی) چپس چین اور دیگر مقامات پر ’’منظور شدہ صارفین‘‘ کو بھیجنے کی اجازت دے گا بشرطیکہ چپس کی فروخت کا 25 فیصد حصہ امریکی حکومت کو ادا کیا جائے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ میں کہا کہ یہ پالیسی امریکی ملازمتوں میں مدد دے گی، امریکی صنعتکاری کو مضبوط کرے گی اور امریکی ٹیکس دہندگان کے لئے فائدہ مند ہوگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ محکمہ تجارت تفصیلات کو حتمی شکل دے رہا ہے اور یہی طریقہ کار اے ایم ڈی، انٹیل اور دیگر عظیم امریکی کمپنیوں پر بھی لاگو ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ محکمہ تجارت تفصیلات کو حتمی شکل دے رہا ہے اور یہی طریقہ کار اے ایم ڈی، انٹیل اور دیگر عظیم امریکی کمپنیوں پر بھی لاگو ہوگا۔
ٹرمپ کے اعلان کے جواب میں این ویڈیا کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہیں کہ انہوں نے امریکی چپ انڈسٹری کو مقابلہ کرنے کی اجازت دی جو امریکہ میں اعلیٰ اجرت والی ملازمتوں اور صنعتکاری کی حمایت کرتی ہے۔
ایچ 200، ایچ 20 کے مقابلے میں زیادہ اعلیٰ معیار کا چپ ہے لیکن یہ کمپنی کی سب سے اعلیٰ درجے کی پروڈکٹ نہیں ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق این ویڈیا اور اس کی حریف کمپنی اے ایم ڈی ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائس نے اگست میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ چین میں چپس کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 15 فیصد حصہ امریکی حکومت کو پیش کی جائے گی۔


