بدھ, دسمبر 10, 2025
ہومتازہ ترینآسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، انتظامات کا جائزہ لینے...

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کے دورے پر آرہی ہے اس دوران پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے دورے سے قبل آسٹریلیا نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی ٹیم پاکستان کا بھیجنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں آسٹریلوی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم معمول کے دورے میں ان جگہوں کا جائزہ لے گی جہاں تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم قذافی سٹیڈیم، این سی اے اور ایل سی سی اے گرائونڈز کا جائزہ لے گی جس کے بعد ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سکیورٹی حکام بریفنگ بھی دینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!