قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 14 دسمبر سے شروع ہونیوالے آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) میں حصہ لینے کیلئے آسٹریلیا جارہے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں، شاداب خان، محمد رضوان اور حسن علی پہلے ہی آسٹریلیا میں ہیں جبکہ سٹار کرکٹرز بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی بی بی ایل میں شرکت کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔
بابر اعظم سڈنی سکسرز اور شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلیں گے۔
ذرائع کے مطابق بی بی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مشروط این او سی جاری کئے گئے ہیں جبکہ بی بی ایل کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منتخب ہونے کی صورت میں لیگ چھوڑنا پڑیگی۔


