لاہور میں سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں ساتھیوں کی فائرنگ سے 5 منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ماڈل ٹائون، ٹائون شپ، اقبال ٹائون اور صدر ڈویژن کی زیر حراست ملزمان کو سی سی ڈی اہلکار الگ الگ ریکوری کیلئے لے جا رہے تھے کہ تمام کے راستوں میں ملزمان کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ سی سی ڈی اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
حکام کے مطابق ہلاک ملزمان میں رفاقت، شاہد اکرام، زاہد، نادر افضال اور کامران اقبال شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔


