ایبٹ آباد میں اغواء کے بعد قتل کی گئی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کر دی گئی جبکہ مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ کی نماز جنازہ میں اہل خانہ، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر وردہ نے 67 تولے سونا اپنی دوست کے پاس بطور امانت رکھا ہوا تھا، دوست نے سونا ہتھیانے کیلئے وردہ کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کرایا، ڈاکٹر کی نعش ملزمہ کی نشاندہی پر جنگل سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کی نشاندہی پر اجرتی قاتل سمیت 3 ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔


