بدھ, دسمبر 10, 2025
ہومپاکستانشکارپور، پولیس مقابلہ، 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4...

شکارپور، پولیس مقابلہ، 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی شکارپور کے مطابق منچھر شیخ کے علاقے میں ڈاکوئوں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونیوالے ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو، ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور دیگر دو اہلکاروں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت اویس شیخ، یاسین شیخ، آصف شیخ، کراڑو شیخ، شہزادو شیخ، شہمور شیخ، امداد شیخ اور ساجد شیخ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن میں پولیس کی بکتر بند گاڑیاں اور ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!