بدھ, دسمبر 10, 2025
ہومتازہ ترینچین کا یورپی کار ساز کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا...

چین کا یورپی کار ساز کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

بیجنگ(شِنہوا)چین یورپی کار سازوں کو ملک میں سرمایہ کاری جاری رکھنے اور چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ گاڑیوں کی صنعت کی ماحول دوست اور ذہین منتقلی کو فروغ دیا جا سکے۔

چین کی وزارت تجارت کے بیان کے مطابق نائب وزیر تجارت لنگ جی نے جرمن ایسوسی ایشن آف آٹوموٹو انڈسٹری کی صدر ہلڈیگارڈ ملر اور یورپین آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور مرسڈیز بینز گروپ اے جی کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ اولا کالینئس سے ویڈیو ملاقاتیں کیں۔

چینی اور یورپی آٹو صنعتوں کے گہرے انضمام کا حوالہ دیتے ہوئے لنگ نے امید ظاہر کی کہ جرمن اور یورپی آٹو ایسوسی ایشنز یورپی کمیشن کو اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے اس بات پر آمادہ کریں گی کہ وہ چین کے ساتھ مل کر یورپی یونین (ای یو) کی الیکٹرک گاڑیوں پر اینٹی سبسڈی تحقیقات کا مناسب اور جلد حل تلاش کریں۔

بیان کے مطابق ملر نے کہا کہ چین اور جرمنی کے درمیان آٹو تعاون کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔

ملر نے کہا کہ جرمن کارساز چین میں اپنی سرمایہ کاری مسلسل بڑھا رہے ہیں اور چینی شراکت داروں کے ساتھ اپنے تزویراتی تعاون کو گہرا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن چینی الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کی جانب سے اضافی محصولات کے نفاذ کی مخالفت کرتی ہے۔

کالینئس نے نشاندہی کی کہ مرسیڈیز بینز سمیت یورپی کارساز حالیہ برسوں میں اپنی ’لوکلائزیشن‘ کے اقدامات میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں اور چین کی گاڑیوں کی پیداوار اور ترسیلی ذرائع کی ترقی میں گہرے طور پر ضم ہو چکے ہیں۔

ملر نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق الیکٹرک گاڑیوں کی اینٹی سبسڈی کیس کا حل تلاش کرنے میں حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں گے اور صنعتی اور سپلائی چینز میں تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!