جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینقومی ٹیسٹ کے کپتان شان مسعود نے ایک اور سنگ میل عبور...

قومی ٹیسٹ کے کپتان شان مسعود نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیرہ ہزار رنز بنالئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی 2025 کے فائنل میچ میںبہترین اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شان مسعود نے کراچی بلیوز کی جانب سے دوسری اننگز میں 76 رنز بنائے جو انکی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 59ویں نصف سنچری تھی۔

اس اننگز کے دوران انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 ہزار رنز بنا کر ایک اور سنگ میل بھی عبور کیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!