کوہاٹ لاچی بازار کے قریب 2 گروپوں میں فائرنگ تبادلے میں 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو لاچی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال ریفر کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر، زمان، غفور اور معمور کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اعجاز اور حماد شامل ہیں۔
دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔


