جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینچین میں 5جی بیس سٹیشنوں کی تعداد میں زبردست اضافہ

چین میں 5جی بیس سٹیشنوں کی تعداد میں زبردست اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین میں اس سال 5جی بیس سٹیشنوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اکتوبر کے آخر تک ملک میں 5جی بیس سٹیشنوں کی مجموعی تعداد تقریباً 47 لاکھ 60 ہزارتک پہنچ گئی یہ گزشتہ سال کے آخر سے 5لاکھ 7ہزار کا خالص اضافہ ہےیہ سٹیشنز اب تمام موبائل بیس سٹیشنوں کا 37 فیصد ہیں۔

سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران چین کی ٹیلی کام انڈسٹری نے مستحکم کارکردگی کو برقرار رکھا اور نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مسلسل پیش رفت ہوتی رہی۔

اس عرصے کے دوران ملک کی ٹیلی کام آمدنی 14.6 کھرب یوآن (تقریباً 207 ارب امریکی ڈالر)سے تجاوز کر گئی یہ گزشتہ سال کی نسبت 0.9 فیصد کا اضافہ ہے۔

اکتوبر کے آخر تک 5جی موبائل فون صارفین کی تعداد 1.18 ارب سے تجاوز کر گئی جو 2024 کے آخر سے 17 کروڑ کا خالص اضافہ ہے۔یہ صارفین اب تمام موبائل فون صارفین کا 64.7 فیصد بنتے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!