جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومپاکستانپاکستان کا 2 سال میں کرغزستان کیساتھ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر...

پاکستان کا 2 سال میں کرغزستان کیساتھ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کیساتھ 2سال میں تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے توانائی، تجارت، روابط اور ثقافت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے معاشی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

جمعرات کو وزیراعظم ہائوس میں کرغزستان کیساتھ معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرغزستان کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں بہت اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرغز صدر صادرژاپاروف کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی جانب سے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معزز مہمان صادرژاپاروف دو دہائیوں بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے کرغز صدر ہیں، یہ دورہ مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے کیلئے اہمیت کا حامل ہے، 1992میں سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات پروان چڑھے۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی، ہم نے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی، تجارت، ثقافت، عوامی روابط کے فروغ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے معاشی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کے 15معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں اہم پیشرفت ہے، بزنس فورم کے موقع پر تجارت میں اضافے کیلئے مفاہمتی یادداشت بہت اہم ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2 سال میں دوطرفہ تجارتی حجم 15 سے 200 ملین ڈالر تک لے جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے کرغزستان کے صدر کے عزم کے مشکور ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!