جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومانٹرنیشنلغیر قانونی اسلحہ رکھنے، حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، امریکا میں...

غیر قانونی اسلحہ رکھنے، حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، امریکا میں پاکستانی نژاد شہری گرفتار

افغان شہریوں کے بعد امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے، امریکی شہر ڈیلاویئر میں ملزم لقمان خان کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو روکا جس میں 25 سالہ لقمان خان موجود تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات پر عمل نہ کیا اور مزاحمت کی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کی تحقیقات کے دوران لقمان خان کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں جس میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس سٹیشن کا خاکہ، داخلی و خارجی دروازوں کے نشانات اور ایک پولیس افسر کا نام شامل تھا۔

ایف بی آئی نے گرفتاری کے ایک دن بعد لقمان خان کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے مزید جدید اسلحہ برآمد کیا گیا، امریکی حکام کے مطابق لقمان خان یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کا طالبعلم اور پاکستانی نژاد امریکی شہری ہے اور وہ یونیورسٹی کے پولیس ڈپارٹمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ملزم پر غیر قانونی مشین گن رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، ملزم کو 11 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائیگا، حکام نے بتایا کہ لقمان خان کا ماضی میں کسی قسم کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!